مشہور گلوکارہ ریانہ اور ان کے شوہر اے ایس اے پی راکی اپنی بڑی قانونی فتح کے بعد بےحد خوش ہیں۔
20 فروری، جمعرات کو رپورٹس کے مطابق، “پریس دی لارڈ” گانے کے مشہور ریپر اے ایس اے پی راکی کو 2021 کے گن اسالٹ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی قانونی ٹیم کے سربراہ جو ٹاکوپینا کو ایک دلچسپ وعدہ کیا۔
ٹاکوپینا نے انکشاف کیا کہ اے ایس اے پی راکی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اور ریانہ اپنے اگلے بچے کا نام “اے ایس اے پی جو” رکھیں گے، جو کہ وکیل کے نام پر ہوگا۔
“انہوں نے مجھے گلے لگا کر کہا، ‘دیکھو، ہمارا اگلا بچہ اے ایس اے پی جو ہوگا!’ میں نے کہا، ‘میں تم سے یہ وعدہ پورا کراؤں گا!’” وکیل نے خوشی سے بتایا۔
انہوں نے مزید کہا، “وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور اب ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔”
وکیل نے فیصلے کے جذباتی لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا:
“راکی نے مجھے گلے لگا کر کہا، ‘جو، میں جانتا ہوں کہ تم نے میرے لیے کتنی محنت کی ہے، اور میں تمہاری بے حد قدر کرتا ہوں۔'”
ریانہ، جو اس چار ہفتے طویل مقدمے کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی رہیں، جب اے ایس اے پی راکی کو تمام الزامات سے بری قرار دیا گیا تو خوشی سے روپڑیں۔