لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر رکھنے اور اسلحے کی نمائش کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس نے ضلع جہلم کے علاقے چونگ میں رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں جنگلی جانور رکھنے اور غیر قانونی اسلحے کی نمائش کی اطلاع ملی تھی۔
رجب بٹ یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر فیملی وی لاگز، اسٹنٹس، اور طرز زندگی سے متعلق مواد کے لیے مشہور ہیں۔ ان کے یوٹیوب پر اس وقت 4.56 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
ان کی ویڈیوز میں اکثر ذاتی لمحات، سفر اور طرز زندگی کے مختلف پہلو شامل ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے انہیں بہت بڑی فین فالوونگ ملی ہے۔
اب انہیں جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین اور اسلحے کی عوامی نمائش سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے رجب بٹ نے حال ہی میں اپنی شادی پر بھاری رقم خرچ کی، اور شادی کے مختلف فنکشنز میں مہمانوں پر پیسے پھینکنے کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں بھی آئے تھے۔