ریگے گلوکار میکس رومیو کا انتقال


‘وار اِنا بیبیلون’ اور ‘چیز دی ڈیول’ کے لیے مشہور ریگے گلوکار میکس رومیو 11 اپریل کو انتقال کر گئے۔

ان کی موت کا اعلان ہفتے کے روز ان کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا، “انتہائی افسوس کے ساتھ ہم اپنے پیارے میکس کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں۔”

“ہم محبت اور خراج تحسین کے اظہار کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور اس وقت رازداری کی درخواست کرتے ہیں۔ لیجنڈ کبھی نہیں مرتے۔”

رومیو، جن کی عمر 80 سال تھی، مبینہ طور پر دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

رومیو کے وکیل ایرول مائیکل ہنری نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے اس خبر کو “انتہائی چونکا دینے والا” قرار دیا۔

نمائندے نے دی گارڈین کو بتایا، “وہ ایک مکمل شریف آدمی اور ایک نرم دل انسان تھے۔ انہیں اپنے خاندان سے بہت پیار تھا، اور وہ اپنی ذات میں ایک لیجنڈ تھے۔ آپ ان سے زیادہ اچھا شخص نہیں مل سکتے تھے – جس کی وجہ سے یہ نقصان اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔”

رومیو کے گانوں میں سے ایک ‘لیٹ دی پاور فال آن آئی’ ایک زمانے میں مستقبل کے وزیر اعظم مائیکل مینلی کے انتخابی مہم کا ترانہ بنا تھا۔ 1977 میں، رومیو پھر نیویارک منتقل ہو گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں