راکھی نے دعویٰ کیا ہے کہ عادل انہیں پیشہ ورانہ فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ راکھی اس سے قبل بھی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ عادل خان درانی کے دل میں ان کے لیے محبت کے جذبات نہیں تھے بلکہ وہ شوبز کی دنیا میں آنا چاہتے تھے۔ انہوں نے اسکرین شاٹ شیئر کرکے دنیا کو اس کا ثبوت دیا۔
ممبئی۔ راکھی ساونت ٹی وی انڈسٹری میں ڈرامہ کوئین کے نام سے مشہور ہیں۔ جو آئے روز سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ راکھی اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے اپنے مبینہ سابق شوہر رتیش سنگھ سے علیحدگی کا اعلان کیا اور بزنس مین عادل خان درانی سے شادی کی تھی۔
راکھی نے عادل سے اسلامی رسم و رواج کے مطابق شادی کی اور اسلام قبول کر لیا لیکن شادی کے فوراً بعد راکھی اور عادل کے درمیان اختلافات ہو گئے اور وہ سرعام لڑتے بھی نظر آئے۔ راکھی نے عادل پر کئی سنگین الزامات لگائے جس کی وجہ سے عادل کو جیل جانا پڑا۔