پاکستانی کک باکسر رابعہ نور نے باکو میں پہلی بین الاقوامی فائٹ جیت لی


پاکستانی کک باکسر رابعہ نور نے باکو میں منعقدہ اپنی پہلی بین الاقوامی فائٹ میں فتح حاصل کر لی ہے۔

رابعہ نور نے ورلڈ اوغوز کک باکسنگ چیمپئن شپ میں آذربائیجان کی فائٹر میمسووا کو شکست دی۔ یہ مقابلہ آذربائیجانی فائٹر کی جانب سے رابعہ کو چیلنج کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔ اس موقع پر رابعہ نے چوتھے راؤنڈ میں فیصلہ کن فتح حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

اپنی فتح کے بعد رابعہ نے یہ جیت اپنے ملک، اپنے کوچز، پاک فوج کے شہداء اور ان تمام لوگوں کے نام کی جنہوں نے ان کے سفر میں ان کی حمایت کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں