ناروے کی ملکہ سونجا سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل


ناروے کے شاہی خاندان نے تصدیق کی ہے کہ 87 سالہ ملکہ سونجا کو پیر کی شام سانس کی تکلیف کے باعث معائنے کے لیے نیشنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ناروے کے شاہی دربار کا کہنا ہے کہ ملکہ کو وسطی ناروے کے سککلزڈالن میں واقع شاہی کیبن سے ایئر لفٹ کیا گیا تھا، جہاں جوڑے نے ایسٹر کی چھٹیاں گزاری تھیں۔

اس سے قبل، ناروے کے سربراہ مملکت شاہ ہیرالڈ کی اہلیہ ملکہ سونجا کو دل کی تکلیف کے بعد جنوری میں پیس میکر لگایا گیا تھا۔

انہیں سکینگ کے سفر کے دوران ایٹریل فیبریلیشن کی شکایت کے بعد لیلہیمر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس وقت، شاہی محل نے نوٹ کیا تھا کہ صورتحال کو “سنگین نہیں سمجھا گیا تھا۔”

ملکہ کو اگلے روز ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا، اور چند دن بعد انہیں پیس میکر لگایا گیا۔ HOLA کی رپورٹ کے مطابق، اس طریقہ کار کو “کامیاب” قرار دیا گیا تھا۔

ملکہ سونجا شاہ ہیرالڈ پنجم کی اہلیہ ہیں۔ ان کی شادی اگست 1968 سے ہوئی ہے۔

ملکہ اور بادشاہ کے دو بچے ہیں: ولی عہد ہاکون اور شہزادی مارتھا لوئیس۔


اپنا تبصرہ لکھیں