پنجاب محکمہ داخلہ کا عوامی رابطہ کمیٹیوں کو کمیونٹی واچ ڈاگ قرار دینا


پنجاب محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ عوامی رابطہ کمیٹیاں کمیونٹی واچ ڈاگ کے طور پر کام کریں گی۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کمیٹیوں میں معاشرے کے معزز افراد کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران بھی شامل ہوں گے تاکہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط کیا جا سکے۔

پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولیس اسٹیشن کی سطح پر ان رابطہ کمیٹیوں کا قیام یقینی بنائیں تاکہ کمیونٹی کی بہتر شمولیت اور نگرانی ہو سکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں