پی ایس ایکس 100 انڈیکس 87 ہزار 194 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند


مالی سال کے آغاز پر 100 انڈیکس 78 ہزار تھا، جو تین مہینے اور تین ہفتوں میں 87 ہزار ہوگیا ہے۔ انڈیکس مالی سال کے 114 دنوں میں 8 ہزار 749 پوائنٹس بڑھا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1047 ارب روپے بڑھی ہے۔ انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 87 ہزار 309 بنائی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس آج 727 پوائنٹس اضافے سے 87 ہزار 194 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 1024 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح 87 ہزار 309 رہی۔

حصص بازار میں آج 69 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 418 ارب روپے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں