پی ایس ایل 2025 کے کھلاڑیوں کی برقراری کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

پی ایس ایل 2025 کے کھلاڑیوں کی برقراری کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے منگل کے روز آنے والے سیزن 10 کے لیے کھلاڑیوں کی ریٹینشن کی تاریخ کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق، کھلاڑیوں کی ریٹینشن 4 جنوری کو کی جائے گی۔ تمام فرنچائزز پچھلے سیزن (پی ایس ایل 9) کے ریٹینڈ کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کریں گی۔

ریٹینڈ کھلاڑیوں کے علاوہ باقی تمام کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی جائے گی۔

اس سے پہلے پی ایس ایل 10 میں عالمی سطح کے کھلاڑیوں کے سائن اپ کا بھی عمل جاری رہا ہے، جن میں ٹم ساؤتھی، ڈیرل مچل، عثمان خواجہ، جو روٹ، ڈیوڈ ولی، جیسن روئے، عدیل رشید، راسی وان ڈیر ڈوسن، تبریز شمسی اور دیگر شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں