ڈیلس کی ممتاز شخصیت عامر مکھانی کی صاحبزادی شیلا مکھانی کی گریجویشن پارٹی کا جشن خاندان اور دوستوں کے ساتھ ڈاون ٹاؤن آسٹن کے پیری کے اسٹیک ہاؤس میں منایا گیا


ڈیلس کی ممتاز شخصیت عامر مکھانی کی صاحبزادی شیلا مکھانی کی گریجویشن پارٹی کاجشن خاندان اور دوستوں کے ساتھ ڈاون ٹاؤن آسٹن کے پیری کے اسٹیک ہاؤس  میں منایا گیا

آسٹن ٹیکساس: ( رپورٹ راجہ زاہد اختر

خانزادہ)

ڈیلس کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت امیر مکھانی کی بیٹی شیلا مکھانی کی بحثیتپبلک اکاؤنٹینٹ ڈگری حاصل کرنے کی خوشی میں  ڈاؤن ٹاؤن آسٹن میں پیری کے اسٹیک ہاؤس میںگریجویشن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جبکہ  منعقد ہونے والی اس گریجویشن تقریب  میں خاندان کےافراد  اور قریبی دوستوں نے شرکت کی امیر مکھانی کی صاحبزادی شیلا مکھانی، جنہوں  نےآسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے آنرز کے ساتھ پبلک اکاؤنٹنٹ میں ماسٹز  کیا  ہے انہوں نےیونیورسٹی میں منعقدہ اس گریجویشن تقریب میں  ایک ممتاز طالب علم مقرر کی حیثیت سے خطابکرتے ہوئے اپنی تعلیم میں اپنے خاندان کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہمیں آجیہاں جس مقام پر موجود ہوں اسمیں  میرے خاندان کا بڑا کردار ہے میرے والدین نے اس نئے ملک میںہجرت کرکے مجھے بہترین تعلیم دے کر بڑی  قربانیاں دیں ہیں جسپر میں انکو خراج تحسین پیشکرتی ہوں ، شیلا مکھانی کا کہنا تھا کہ  مجھے والدین نے امریکہ  میں ٹاپ اکاؤنٹنگ پروگرام کےذریعہ اکاؤنٹنگ میں ماسٹرز کے ساتھ اعلی تعلیم حاصل کرنے کا جو موقع عطا کیا اسکے سبب میں  اپنے خاندان میں پہلی واحد  پبلک اکاؤنٹنٹ بنی ہوں جسپر مجھے فخر ہے یہ تقریب جہاں شیلامکھانی کی تعلیمی کامیابی کا ایک جشن تھا وہاں یہ تقریب انکے  والد امیر مکھانی کی کاروباریدنیا کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا  جشن بھی  ثابت ہوا۔ تقریب کے دوران صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے انکے والد سیاسی سماجی شخصیت امیر مکھانی کا کہنا تھا  کہ انہیںاپنی بیٹی کی کامیابیوں پر فخر ہے اور وہ اپنے خاندان کے افراد بشمول اپنے  دوستوں کے تعاون کےبھی شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس لمحے کو اپنی بیٹی اور اپنے پیاروں کے ساتھ منانے سے پر بہت  خوش ہوںاور یہ اس کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے


اپنا تبصرہ لکھیں