پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے جنگی جہاز ایچ ایم ایس گلاسگو کی نامزدگی تقریب میں شرکت کی


جمعرات کو پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے جنگی جہاز ایچ ایم ایس گلاسگو کی باضابطہ نامزدگی تقریب میں شرکت کی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، پرنسس کیتھرین، جنہیں جون 2021 میں ایچ ایم ایس گلاسگو کی اسپانسر مقرر کیا گیا تھا، نے جدید ترین ٹائپ 26 آبدوز شکن فریگیٹ کی اس تقریب میں کلیدی کردار ادا کیا۔

تقریب کے دوران کیتھرین نے روایتی طور پر جہاز کے ہول پر وہسکی کی بوتل بھی توڑی، جسے برطانیہ میں جہاز کی نامزدگی کی تقریبات میں ‘شپ کرسٹننگ’ بھی کہا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ جہاز برطانیہ کے جوہری دفاع اور طیارہ بردار جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو رائل نیوی کے بیڑے میں ایک اہم اضافہ ہے۔ یہ تقریب سکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں بی اے ای سسٹمز کے شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔

اس سے قبل، پرنس اور پرنسس آف ویلز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ونڈسر کاسل میں ایچ ایم ایس گلاسگو کی ‘رائل نیوی شپ’ کے عملے سے کیٹ مڈلٹن کی ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

یہ معلوم نہیں کہ آیا کیٹ نے اکیلے سکاٹ لینڈ کا سفر کیا تھا، کیونکہ پرنس ولیم اپنی شاہی ذمہ داریوں کے سلسلے میں پہلے ہی وہاں موجود تھے۔ بدھ کو شاہی خاندان کی طرف سے شیئر کی گئی ایک کلپ میں پرنس ولیم کو اکیلے ایڈنبرا پہنچتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جب وہ اپنا بیگ لیے ہوئے طیارے سے اترے تو ان کی اہلیہ ان کے ساتھ نہیں تھیں۔ یہ بیان ان کی لییتھ کمیونٹی سینٹر میں شاہی مصروفیت کے بعد جاری کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں