پرنس ہیری کے قانونی کیسز سے بادشاہ چارلس کے لیے مشکلات

پرنس ہیری کے قانونی کیسز سے بادشاہ چارلس کے لیے مشکلات


پرنس ہیری، جو اپنے خاندان کے ساتھ اختلافات کے باعث بات چیت بند کر چکے ہیں، اپنے جاری قانونی مقدمے کے سبب اپنے والد بادشاہ چارلس کے لیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

ڈیوک آف سسیکس، 2025 میں اپنی برطانیہ واپسی کے دوران، روپٹ مرڈوک کے نیوز گروپ نیوز پیپرز (این جی این) کے خلاف کیس کی سماعت میں شرکت کریں گے۔ ان پر 1996 سے 2011 تک غیر قانونی معلومات اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔

ہیری کے وکیل ڈیوڈ شیر بورن نے تصدیق کی کہ مقدمے کی سماعت جنوری 2025 میں شروع ہوگی، جس میں سابق لیبر ایم پی ٹام واٹسن بھی شامل ہوں گے۔

شاہی تبصرہ نگار رچرڈ فٹز ولیمز نے خبردار کیا ہے کہ یہ مقدمہ نہایت سنسنی خیز ہوگا، خاص طور پر اگر ہیری عدالت میں اپنے والد کے بارے میں کچھ ایسا بیان دیتے ہیں جس سے مزید تنازع پیدا ہو۔

انہوں نے مزید کہا، “اگر ہیری نے عدالت میں ایسی بات کہی جو بادشاہ نے مبینہ طور پر ان سے کہی تھی، چاہے وہ درست ہو یا نہ ہو، تو اس سے بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔”

شاہی ماہرین کے مطابق، مقدمے کی سماعت کے دوران، بادشاہ کے بارے میں کوئی بیان قانونی اور شاہی حلقوں میں بڑی بے چینی پیدا کر سکتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پرنس ہیری نے اس سال چار مرتبہ برطانیہ کا دورہ کیا۔ ان کا آخری دورہ اگست میں ان کے چچا لارڈ رابرٹ فیلوز کے جنازے میں شرکت کے لیے تھا، جبکہ مارچ میں ان کے والد کی کینسر کی تشخیص کے فوراً بعد بھی ایک دورہ شامل تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں