ویٹیکن سٹی: پاپ فرانسس کو ویٹیکن میں مرسیڈیز بینز کی جانب سے نئی الیکٹرک پوپ موبائل تحفے میں دی گئی ہے۔ یہ گاڑی مرسیڈیز جی کلاس کے ماڈل پر مبنی ہے اور اس میں خصوصی طور پر ایک ایڈجسٹڈ الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے، جو پاپ کی عوامی تقریبات میں کم رفتار سے چلنے کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔
یہ گاڑی پاپ فرانسس کے ماحولیاتی بحران کے بارے میں اقدامات کے مطالبے کے بعد ان کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی ہے۔ پاپ فرانسس نے ہمیشہ اقوام عالم پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
مرسیڈیز کمپنی نے گزشتہ 45 سالوں سے ویٹیکن کو پوپ موبائل فراہم کی ہے، اور یہ پہلا موقع ہے کہ ویٹیکن کو الیکٹرک پوپ موبائل دی گئی ہے۔ مرسیڈیز کے سی ای او، اولا کالینیئس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کمپنی کے لیے ایک خاص اعزاز ہے کہ وہ پاپ کے لیے گاڑیاں تیار کرتی ہے۔