پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کو روانگی سے قبل پولیو ویکسی نیشن کروانا ضروری ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق:

  • مسافروں کو روانگی سے کم از کم چار ہفتے پہلے ویکسی نیشن کروانی ہوگی۔
  • ویکسی نیشن کی خوراک چھ ماہ سے زیادہ پرانی نہ ہو۔
  • یہ شرط عمراہ کے مسافروں، سیاحتی ویزہ اور رہائشی ویزہ رکھنے والوں پر لاگو ہوگی۔
  • وہ مسافر جن کا ٹرانزٹ قیام 12 گھنٹے سے کم ہوگا، ان پر ویکسی نیشن کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔

مزید برآں، مسافروں کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر کسی سرکاری یا نجی ہسپتال کا رسمی اسٹیمپ موجود ہو۔ ترجمان نے تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچتے وقت اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی سفری رکاوٹ سے بچا جا سکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں