‎پاکستانی سپر اسٹارز حانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا شکاگو ایونٹ: تاخیر اور مداحوں کی ناراضگی


پاکستانی سپر اسٹارز حانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا شکاگو ایونٹ: تاخیر اور مداحوں کی ناراضگی

رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ

شکاگو: ڈلاس اور کینیڈا کے بعد، پاکستانی سپر اسٹارز حانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ ایک بار پھر مداحوں کی ناراضگی کا شکار ہو گئے، اور اس بار معاملہ شکاگو میں پیش آیا۔

دونوں فنکار جوڑی شکاگو میں بھی تاخیر کے باعث مداحوں کی مایوسی کا سبب بنے۔ یہ واقعہ ان کے شمالی امریکہ کے دورے کے دوران مزید تنازعات کو جنم دینے کا باعث بنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں شکاگو کے ایونٹ میں موجود مداحوں کو اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں فنکار تقریباً ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے ایونٹ میں پہنچے، جس کے باعث مداح نہ صرف ان سے بلکہ منتظمین سے بھی ناراض نظر آئے۔ کئی مداحوں نے اپنے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا اور ایونٹ کو بدانتظامی کا شکار قرار دیا۔

پاکستان میں بے حد پسند کیے جانے والے ان ستاروں کے اس رویے نے ان کی بین الاقوامی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ شکاگو کے منتظمین نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رویے نے نہ صرف مداحوں بلکہ ایونٹ کے منتظمین پر  بھی گہرا اثر ڈالا ہے۔

کینیڈا کے منتظمین کا مؤقف:

کینیڈا کے منتظمین نے اس سے قبل شکایت کی تھی کہ ان کے پاس مضبوط میڈیا سپورٹ نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی شکایات کو نمایاں نہیں کر سکے۔ کینیڈا کے ایونٹ کے لیے کام کرنے والی سیکیورٹی ٹیم نے بھی ان دعوؤں کی تصدیق کی ہے اور اپنی بات Reddit پر تبصروں کے ذریعے پیش کی ہے۔

ڈیلس کا واقعہ:

ڈیلس میں بھی یہ فنکار جوڑی ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی تھی اور صرف پینتیس منٹ بعد ایونٹ چھوڑ کر ہوٹل واپس چلی گئی۔ اداکارہ حانیہ عامر نے اپنی مینیجر کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایونٹ سے نکالا گیا۔ تاہم، منتظمین نے دعویٰ کیا کہ ان کی مینیجر نے ایونٹ کے صرف پچیس منٹ بعد ایم سی کو ہراساں کیا اور پروگرام جلد ختم کرنے کی کوشش کی۔

منتظمین کا مؤقف:

منتظمین نے مینیجر کو معاہدے کے مطابق مداحوں کے ساتھ دو گھنٹے گزارنے کی شرط یاد دلائی، لیکن اداکارہ حانیہ عامر نے کہا کہ “وقت ختم ہو چکا ہے” اور ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ایونٹ سے نکل گئیں۔

جھوٹے بیانات اور نقصان:

بعد ازاں، حانیہ عامر نے ایک بیان جاری کیا کہ انہیں ڈیلس ایونٹ سے نکالا گیا، جسے پاکستان اور انڈیا کے کئی میڈیا پلیٹ فارمز نے شائع کیا۔ آرگنائزرز کے مطابق، یہ جھوٹا بیان تھا جس نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور کمپنی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ  پھیلایا۔جس پر وہ قانونی چارہ جوئی کیلئے اپنے وکلا سے رابطہ میں ہیں۔

مداحوں اور منتظمین کا مطالبہ:

شکاگو سمیت دیگر شہروں کے مداح اور مقامی منتظمین اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ معاہدوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ مداحوں کی توقعات پوری کی جا سکیں اور ایونٹس کو کامیاب بنایا جا سکے۔

ویڈیو ثبوت:

شکاگو میں موجود ایونٹ کے شرکاء کی وڈیو کلپس ان کے غصے اور مایوسی کا ثبوت ہیں۔ مداحوں نے نہ صرف فنکاروں بلکہ منتظمین پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

کینیڈا کا تنازعہ:

کینیڈا کے منتظمین اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے بیانات بھی ان واقعات کی تصدیق کرتے ہیں، جنہیں Reddit پر شائع کیا گیا ہے۔

لنک برائے مزید تفصیلات:

کینیڈا منتظمین کا بیان

Link for Further Details:

Statement from Canada’s Organizers

Screenshot
Screenshot

اپنا تبصرہ لکھیں