کراچی: شام میں جاری بدامنی کے سبب تقریباً 250 پاکستانی زائرین وہاں پھنس گئے ہیں۔ مقامی ایئرلائن “چام ونگز” نے لاہور اور کراچی کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جس کی وجہ باغیوں کی جانب سے ہوائی اڈے کی بندش بتائی گئی ہے۔
زائرین نے دمشق میں سیدہ زینب کے علاقے میں فائرنگ کے واقعات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خوف و ہراس کا اظہار کیا ہے۔ باغیوں نے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے اور بشار الاسد حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے بحران سے نمٹنے کے لیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا ہے اور زائرین کو سفارتخانے سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ایف او نے پاکستانی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور شام میں موجود افراد کو احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔