پاکستانی شہریوں کی شام سے واپسی

پاکستانی شہریوں کی شام سے واپسی


شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا گیا کہ یہ شہری 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی رات کو بیروت سے پاکستان واپس آئیں گے۔ ان شہریوں کو شام میں باغیوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں پھنسنا پڑا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم نے لبنانی ہم منصب نجيب ميكاتی سے بات چیت کی اور پاکستانیوں کی فوری واپسی کی درخواست کی۔ 350 پاکستانی شہری، جن میں 245 زائرین شامل ہیں، لبنان کے راستے واپس وطن پہنچیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں