پاکستانی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پاکستانی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا


پاکستانی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت 257.13 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 267.95 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یہ قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی اور آئندہ پندرہ دنوں تک برقرار رہیں گی۔

یہ اعلان مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں تین روپے اڑسٹھ پیسے فی کلوگرام کا اضافہ کیا ہے، جس سے ہر سلنڈر کی قیمت میں 43.52 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ قیمتوں میں اضافہ یکم فروری سے نافذ ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں