پاکستان اور نیوزی لینڈ کل نیپئر میں پہلے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گے


محمد رضوان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کل (ہفتہ) میک لین پارک، نیپئر میں پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق، ٹیم مینجمنٹ نے بلیک کیپس کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کو منتخب کرنے کے لیے مشاورت کی ہے۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے تیز گیند باز اپنی بولنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

جاوید نے کہا، “امید ہے کہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف وہی کارکردگی دہرائیں گے، جو انہوں نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف دکھائی تھی۔”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سلمان علی آغا کی قیادت میں گرین شرٹس کو ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


اپنا تبصرہ لکھیں