پاکستان کی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں شاندار رسائی

پاکستان کی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں شاندار رسائی


کراچی: پاکستان نے 22ویں ایشین جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ 2025 کے کوارٹر فائنل میں جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان کے اناس علی شاہ نے رینشی ماکینو کو 53 منٹ میں 4-11، 6-11، 11-7، 8-11 سے شکست دے کر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

جاپان کے شو تاکاہاشی نے سخت مقابلے کے بعد سخی اللہ خان ترین کو 57 منٹ میں 9-11، 6-11، 11-2، 11-7، 8-11 سے شکست دے کر مقابلہ برابر کر دیا۔

فیصلہ کن میچ میں عبداللہ نواز نے شونساکو کاریازونو کو 30 منٹ میں 7-11، 5-11، 10-12 سے شکست دے کر پاکستان کی فتح کو یقینی بنایا۔

پاکستان سیمی فائنل میں کل جنوبی کوریا کا مقابلہ کرے گا۔

اس سے قبل، پاکستان نے گروپ مرحلے میں بھارت، چین اور مکاؤ کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کرکے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں