نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے شروع


پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کل (جمعہ) سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تربیتی کیمپ شروع کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا کہ تربیتی کیمپ 10 مارچ تک لاہور میں جاری رہے گا۔

گرین شرٹس 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دریں اثنا، پاکستان سلمان علی آغا کی قیادت میں 16 اپریل کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بلیک کیپس سے مقابلہ کرے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں