پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عہد

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عہد


پاکستان اور مالدیپ نے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے موجودہ تعاون کو بڑھانے اور وسعت دینے کا عہد کیا ہے، جس میں فوجی مشقوں اور مشترکہ اقدامات شامل ہیں۔

یہ عزم مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، میجر جنرل ابراہیم ہلمی کے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کے دوران ظاہر کیا گیا۔

میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، ان کی کامیابیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی قربانیوں کی ستائش کی۔

اس سے قبل، جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر، ایک تربیت یافتہ ٹری سروسز دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں