مخصوص نشستوں کا معاملہ: ہم الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن تک کچھ نہیں کرسکتے، ایاز صادق


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر جب تک الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ جو ارکان سنی اتحاد کونسل میں جا چکے ہیں وہ پچھلی تاریخوں میں جا کر کسی اور پارٹی میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اب الیکشن قوانین میں ترمیم بھی ہو چکی ہے، جس کے مطابق وہ ایسا نہیں کر سکتے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے استفسار کیا کہ اگر سپریم کورٹ آئین تبدیل کر سکتی ہے تو کیا یہ حق پارلیمنٹ کو نہیں؟

سردار ایاز صادق کی گفتگو آج رات 10 بجے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں پیش کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں