نورا فتحی نے پہلے پہل گانے ’دلبر‘ کی شوٹنگ سے انکار کیوں کیا تھا؟


بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی نے ابتداء میں گانے ’دلبر‘ کی شوٹنگ سے انکار کیوں کیا تھا؟ اس کی وجہ اداکارہ نے خود ہی بتادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتحی نے کہا ہے کہ میں شروع میں گانے دلبر کو شوٹ کرنے سے انکار کیا کیونکہ لباس بہت ہی چھوٹا تھا۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور ڈانسر نے کہا کہ میں نے دلبر کی شوٹ سے انکار یہ کہہ کر کیا کہ ’مجھے زیادہ جنسی طور پر نمایاں مت کریں‘۔

میلبرن میں انڈین فلم فیسٹیول میں انٹرویو کے دوران نورا فتحی نے کہا کہ ابتدائی طور پر جو کپڑے گانے کےلیے طے کیے گئے تھے وہ بہت چھوٹے تھے جو میں نہیں پہن سکتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کوریوگرافر کو بتایا کہ میں گانے کی نوعیت کو جانتی ہوں لیکن ضروری نہیں ہے کہ بے ہودہ بھی ہو۔

نورا فتحی نے کہا کہ گانے کی شوٹنگ میں میرے کپڑے بہت چھوٹے تھے تو میں فلم ساز کو لباس کی خرابی بتائی اور کہا ’سیکسی گانا بھی بن سکتا ہے، جس میں ہم ہاٹ دکھ سکتے ہیں، اگر ہم اسے بدل دیں، ڈانس پر مبنی ایسا تجربہ کریں کہ لوگ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر بھی اسے دیکھنے میں تکلیف محسوس نہ کریں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بھی کہہ دیا کہ لوگ نا صرف اسے دیکھ سکیں گے بلکہ ڈانس اسٹائل کو بھی فالو کریں گے، ہمیں یہ تجربہ کرنا چاہیے۔

ڈانسر نے یہ بھی کہا کہ اگلی صبح گانے کی شوٹنگ پر مجھے نئے کپڑے دیے گئے، جو پہلے کے مقابلے میں تھوڑے بہتر تھے، جس میں گانا شوٹ کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں