نیو یارک میراتھون پاکستانی رنر دانش الہٰی کی نمایاں پرفارمنس


دنیا کی سب سے بڑی اور چیلنجنگ نیویارک میراتھون میں پاکستان کے رنرز کی پرفارمنس نمایاں رہی۔

نیویارک میراتھون میں 36 پاکستانی رنرز نے شرکت کی جن میں سے 12 پاکستانی رنرز اپنی دوڑ 4 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

دانش الہٰی 3 گھنٹے 26 منٹ اور 50 سیکنڈز کے ساتھ نیو یارک میں تیز ترین پاکستانی رنر رہے۔

پاکستانی رنرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر روفی شہزادہ اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

پاکستانی نژاد امریکی رنر بابر غیاث 3 گھنٹے 38 منٹ اور 52 سیکنڈز کے ساتھ پاکستانی رنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں