پاکستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، تعداد 69 تک پہنچ گئی

پاکستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، تعداد 69 تک پہنچ گئی


پاکستان میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد اس سال پولیو کے کیسز کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ ترین کیس ٹانک کی ایک 13 ماہ کی بچی سے متعلق ہے، جس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ 2024 میں ٹانک میں رپورٹ ہونے والا پانچواں پولیو کیس ہے۔ گزشتہ سال سے بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 27 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ سندھ میں 19، خیبر پختونخواہ میں 21 اور اسلام آباد اور پنجاب میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسی نیشن ضرور کرائیں اور پولیو کے خاتمے کے لیے اینٹی پولیو مہمات میں فعال طور پر حصہ لیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں