معروف بھارتی اداکارہ نیلم کوٹھاری نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی شاندار اداکاری اور شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت اور دلکش اداکار ہیں۔ نیلم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فواد کی اداکاری کی مداح ہیں اور ان کے کام کو بے حد پسند کرتی ہیں۔
نیلم کا کہنا تھا کہ فواد خان نے اپنی فلموں اور ڈراموں میں غیرمعمولی کارکردگی دکھا کر اپنی الگ پہچان بنائی ہے اور وہ ہمیشہ اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرتے ہیں۔ نیلم نے مزید کہا کہ فواد خان کی شخصیت میں ایک خاص کشش ہے جو مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔