نامیبیا نے لائسنسنگ کے مسائل پر اسٹارلنک کو آپریشنز روکنے کا حکم دے دیا

نامیبیا نے لائسنسنگ کے مسائل پر اسٹارلنک کو آپریشنز روکنے کا حکم دے دیا


نامیبیا کی کمیونیکیشنز ریگولیٹری اتھارٹی (CRAN) نے اسپیس ایکس کے زیرِ انتظام سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک کو ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک چلانے کے لیے ضروری لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے تمام آپریشنز روکنے کا حکم دیا ہے۔

یہ حکم 26 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت اسٹارلنک کو فوری طور پر اپنی خدمات روکنے کا کہا گیا۔ CRAN نے عوام کو اسٹارلنک سروسز خریدنے یا سبسکرائب کرنے سے بھی خبردار کیا ہے، اور کہا کہ یہ عمل نامیبیا کے قانون کے تحت غیر قانونی ہے۔

حکم کے ساتھ ساتھ، ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ بھی تصدیق کی کہ اس نے غیر لائسنس شدہ اسٹارلنک ٹرمینلز کو صارفین سے ضبط کر لیا ہے اور اس خلاف ورزی کے حوالے سے پولیس کے ساتھ مل کر مقدمات درج کیے ہیں۔

CRAN نے قومی ٹیلی کمیونیکیشن ضوابط کو نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منصفانہ اور قانونی آپریٹنگ ماحول کے قیام کے لیے ضروری ہے اور اس نے شعبے میں تعمیل اور ریگولیشن کے لیے اپنی کمٹمنٹ کو دہرا دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں