ملتان ٹیسٹ، انگلش ٹیم کے 11 کھلاڑی آؤٹ کرنے والے نعمان علی کون؟


ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی شاندار کامیابی کے سبب جہاں کئی ریکارڈز بنے وہیں نعمان علی کی بولنگ کا جادو بھی سرچڑھ کر بولتا رہا۔

نعمان علی کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ سے ہے، لیکن تعلیم اور کرکٹ میں کچھ کر گزرنے کا عزم انہیں حیدرآباد لے آیا۔

انگلینڈ کے بیٹرز کو اپنی جادوئی بولنگ سے چت کرنے والے نعمان علی کے اہلخانہ اس پرفارمنس پر بہت خوش ہیں۔

نعمان علی حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شرجیل خان کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، نعمان علی کے دوست ان کی کارکردگی پر بے انتہا خوش ہیں۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ نعمان علی اور ساجد خان جیسے باصلاحیت کئی کھلاڑی حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں موقع ملنے کے منتظر ہیں، شرط صرف میرٹ ہونی چاہیے۔

نعمان علی نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں 8 انگلش بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں