مولانا فضل الرحمان کےحکم پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا، ترجمان جے یو آئی


ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ قوم سجدہ شکر ادا کرے کہ آئین میں اسلامی دفعات کو مزید تحفظ ملا۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا  مساجد مدارس میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کہا آئمہ و خطباء حضرات سود کی حرمت کے بارے میں عوام کو آگاہ  کریں۔

انہوں نے کہا آئین میں اسلام اور جمہوریت کے دفاع سے متعلق جے یو آئی کے کردار کو اجاگر کیا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں