برطانیہ میں "محمد" سب سے زیادہ پسندیدہ لڑکے کا نام بن گیا

برطانیہ میں “محمد” سب سے زیادہ پسندیدہ لڑکے کا نام بن گیا


لندن: برطانیہ میں پہلی بار “محمد” لڑکوں کا سب سے مقبول نام بن گیا ہے۔ قومی شماریات دفتر کی رپورٹ کے مطابق، 2023 میں انگلینڈ اور ویلز میں 4,661 لڑکوں کا نام محمد رکھا گیا، جو کہ 2022 کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی “نوح” کا نام دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ “اولیور” تیسرے نمبر پر ہے۔

پاپولر لڑکیوں کے ناموں میں “اولیویا” مسلسل آٹھویں سال بھی سرفہرست ہے، اس کے بعد “امیلیا” اور “آئلا” آتے ہیں۔ یہ رجحان برطانیہ کے مختلف حصوں میں مختلف پایا گیا ہے، جہاں محمد نام چار علاقوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔

محمد، جس کا مطلب “تعریف کیا جانے والا” یا “قابل ستائش” ہوتا ہے، دنیا کے مختلف مسلم اکثریتی علاقوں میں عام ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں