مسٹر یونیورس مقابلے، پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم نے گولڈ میڈل جیت لیا


پاکستان کے رمیز ابراہیم خان نے مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

امریکا میں ہونے والے مسٹر یونیورس 2024ء باڈی بلڈنگ مقابلوں میں انہوں نے مینز فزیک کیٹیگری میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

علاوہ ازیں رمیز ابراہیم نے پرو کارڈ کے ساتھ پروفیشنل ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رمیز ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ مسٹر یونیورس مقابلے میں 44 ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا اور امریکا میں 44 ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ گھر والوں اور قوم کی دعائیں ساتھ تھیں، پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں