واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلِ سعود اور قطری وزیرِ اعظم و وزیرِخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں ٹیلیفونک رابطوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں تنازع ختم کرنے کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔