ملائیشیا نے 10 سال قبل لاپتہ ہونے والی ملائیشیا ایئرلائنز کی پرواز MH370 کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ انتھونی لوک کے مطابق، اوشین انفینٹی نامی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے، جو جنوبی بحرِ ہند کے ایک نئے علاقے میں طیارے کے ملبے کی تلاش کرے گی۔ اگر ملبہ ملتا ہے تو اوشین انفینٹی کو 70 ملین ڈالرز ملیں گے۔ یہ طیارہ 8 مارچ 2014 کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا، جس میں 227 مسافر اور 12 عملے کے ارکان سوار تھے۔ ملائیشیا نے 2018 میں تلاش روک دی تھی، لیکن اب دوبارہ کوششیں شروع کی جا رہی ہیں۔