مہیرہ خان اس سال اپنی چالیسویں سالگرہ منائیں گی

مہیرہ خان اس سال اپنی چالیسویں سالگرہ منائیں گی


پاکستان کی مشہور اداکارہ مہیرہ خان اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے لئے جانی جاتی ہیں، لیکن اس بار وہ اپنی عمر کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔ حالیہ پڈکاسٹ میں انہوں نے اپنی عمر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ مہیرہ نے بتایا کہ وہ دسمبر میں چالیس سال کی ہو جائیں گی اور اس موقع کو وہ اپنی زندگی کا ایک اہم سنگ میل سمجھتی ہیں۔

مہیرہ کا کہنا تھا کہ “ہم سب کا جسم 30 کے بعد آہستہ آہستہ سست ہو جاتا ہے، اور اب میں چالیس کی ہونے والی ہوں، یہ ایک بڑا موقع ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ اپنی صحت کا خیال شروع سے رکھتیں تو ان کی زندگی اور بھی بہتر ہو سکتی تھی۔

اداکارہ نے ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں بھی بات کی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان مسائل کو چھپانے کی بجائے ڈاکٹر سے مشورہ کریں یا اپنے قریبی لوگوں سے بات کریں۔ مہیرہ نے کہا کہ افسردگی ایک بیماری ہے اور اس کا علاج ممکن ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں