لاہور موسم کی تازہ ترین معلومات: ہلکی بارش سے سردی میں اضافہ

لاہور موسم کی تازہ ترین معلومات: ہلکی بارش سے سردی میں اضافہ


محکمہ موسمیات نے مزید بارش کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا

لاہور میں ہلکی بوندا باندی نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسم کی یہ تبدیلی شہر کے مختلف علاقوں میں محسوس کی گئی، جن میں گڑھی شاہو، مال روڈ، انارکلی، سمن آباد، چوک یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، اور چونگی امر سدھو شامل ہیں۔

بارش کے جاری رہنے کے ساتھ درجہ حرارت کم رہنے کی توقع ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہر میں سردی کا ماحول مزید بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خاص طور پر دوپہر اور شام کے اوقات میں مزید بارش کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے، جو سردی کی شدت میں مزید اضافہ کرے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں