قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شدید ہواؤں اور بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کو بری طرح کچلا اور 11.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔
محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے لاہور قلندرز کے لیے نصف سنچریاں اسکور کیں، جبکہ ابرار احمد نے دو اور خرم شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس
گلیڈی ایٹرز نے جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 21ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کا سلسلہ ختم کرنے کے بعد ملنے والی رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
پلینگ الیون
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام Curran، شاہین آفریدی (ک)، حارث رؤف، آصف آفریدی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (ک)، ابرار احمد، حسن نواز، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمین، ریلی روسو، محمد ذیشان، محمد وسیم جونیئر، فہیم اشرف، خرم شہزاد، فن ایلن