لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس عبدالعزیز استعفیٰ دینے سے قبل راولپنڈی بینچ میں مقدمات کی سماعت کر رہے تھے۔
اپنے استعفیٰ کے بیان میں انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ مزید اپنے فرائض جاری نہیں رکھ سکتے۔