لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کا سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلے پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ


لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کےجج جسٹس عاصم حفیظ نےکیس کی سماعت کی اور کہا کہ فیصلے کا ماضی میں کیے گئے تقرر و تبادلے پر اطلاق نہیں ہوگا۔

عدالت نے فیصلے مزید کہا کہ درخواست گزار انفرادی طور معاملہ مجاز اتھارٹی کے سامنے اٹھا سکتے ہیں، تقرر و تبادلوں کا اختیار متعلقہ اتھارٹیز کو ہی حاصل ہوتا ہے۔

جسٹس عاصم حفیظ نے یہ بھی کہا کہ حکومتیں ادارے چلانے کے لئے عمل میں آتی ہیں، ادارے اپنے قوانین کے تحت ہی چلائے جاتے ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے تبادلوں اور تقرر  پر پابندی کا کوئی واضح قانون پیش نہیں کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں