لبنان اسرائیل تنازع کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں، امریکا


امریکی نمائندہ خصوصی ایموس ہاکسٹین کا کہنا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کا صرف اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر عمل کرنا کافی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک ایسا حل تیار کرنے پر کام کر رہا ہے جو اس تنازع کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکے۔

اقوام متحدہ کی قرارداد 1701، 2006ء میں اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان ہونے والے آخری تنازع کو ختم کرنے کےلیے منظور کی گئی تھی۔

یہ قرارداد جنوبی لبنان کو صرف لبنانی ریاست کے فوجیوں اور ہتھیاروں کےلیے مخصوص کرتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں