کیٹ مڈلٹن کا 2025 کا بڑا مشن: پرنس ہیری کی واپسی متوقع

کیٹ مڈلٹن کا 2025 کا بڑا مشن: پرنس ہیری کی واپسی متوقع


پرنسس آف ویلز، کیٹ مڈلٹن، 2025 میں شاہی خاندان کو دوبارہ یکجا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، خاص طور پر اپنے دیور پرنس ہیری کو واپس لانے کے لیے۔

شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق، کیٹ کا یہ مشن ایک فوری ضرورت کے تحت ہے، کیونکہ بادشاہ چارلس کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔

لائف اینڈ اسٹائل سے بات کرتے ہوئے، ایک ذریعے نے انکشاف کیا: “کیٹ چاہتی ہیں کہ خاندان صلح کرے۔ بادشاہ کی صحت کی صورتحال کے پیش نظر، اس کے لیے زیادہ وقت باقی نہیں۔ کیٹ ہیری کو گھر واپس لانے کے مشن پر ہیں۔”

ذرائع نے مزید بتایا کہ کیٹ نے یہ احساس کرتے ہوئے اقدامات کیے ہیں کہ زندگی بہت قیمتی ہے اور اس صورتحال کو بغیر حل کیے چھوڑنا ممکن نہیں۔ وہ اب چیزوں کے خود بخود درست ہونے کا انتظار نہیں کر رہیں۔

کیٹ کے منصوبے کا ایک اہم حصہ پرنس ہیری کی برطانیہ واپسی کو یقینی بنانا اور بادشاہ چارلس کے ساتھ صلح کرانا ہے۔ بادشاہ اور ان کے چھوٹے بیٹے کے درمیان متعدد عوامی تنازعات کے بعد کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق، کیٹ پرانے زخموں کو بھرنے اور شاہی خاندان کو دوبارہ یکجا کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

یہ مشن اس وقت سامنے آیا ہے جب کیٹ اس سال اپنی 43ویں سالگرہ منانے کی تیاری کر رہی ہیں، جو ان کی حالیہ صحت کی چیلنجز کے پیش نظر ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔

شاہی ماہر جینی بونڈ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا، “جہاں کچھ خواتین کے لیے 43 سال کا ہونا مشکل محسوس ہو سکتا ہے، کیتھرین یقینی طور پر خوش ہوں گی کہ وہ نسبتاً اچھی صحت میں اپنی سالگرہ منا رہی ہیں، حالانکہ وہ ابھی بھی صحت یابی کے مرحلے میں ہیں۔ ہر دن اب ان کے لیے نہایت قیمتی ہے اور ہر سالگرہ شکرگزاری کا موقع ہے۔”

جینی نے مزید کہا کہ کیٹ کی زندگی کے بارے میں نئی سوچ ان کے مشن پر اثر ڈالے گی، جس کا مقصد شاہی خاندان کے اختلافات کو ختم کرنا اور انہیں دوبارہ ایک جگہ جمع کرنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں