ججز ہیڈلائنز بنانے والے سیاسی کیسز پر زیادہ وقت لگاتے ہیں، مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے ججز ہیڈلائنز بنانے والے سیاسی کیسز پر زیادہ وقت لگاتے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت بینظیر بھٹو کے منشور کا بھی حصہ تھی، آئینی بینچز میں یقینی بنایا جائے گا کہ تمام صوبوں کی نمائندگی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسے بینچ کہیں یا کورٹ، کام وہی ہوگا جو حکومت چاہ رہی تھی، وفاقی آئینی عدالت شہید بےنظیر بھٹوکے وژن کا حصہ تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم تمام جماعتوں کی مشاورت سے کی گئی، آئینی بینچ صوبوں میں بھی بنیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی جلد فراہمی کےلیے آئینی ترمیم ناگزیر تھی، اس الیکشن کے منشور میں آئینی عدالتوں کی بات کی تھی۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ججز ہیڈلائنز بنانے والے سیاسی کیسز پر زیادہ وقت لگاتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں