کراچی: 19 اکتوبر کو ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے


کراچی میں 19 اکتوبر کو ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق شہر کے ضلع شرقی میں 5، ضلع وسطی میں 4  اور ضلع جنوبی میں1 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کراچی میں رواں ماہ مجموعی طور پر ڈینگی کے 216 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق رواں سال ڈینگی کے 1599 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں