کراچی کے علاقے میٹرول سائٹ میں بینک میں رقم جمع کرانے آنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق شہری اپنے ساتھ کے ہمرا 15 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے آیا تھا، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تو شہری زخمی ہوگیا، اس دوران رقم سڑک پر بکھر گئی، ڈاکو 2 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائر کرنا چاہا مگر رائفل نہیں چلی۔
پولیس کے مطابق نجی بینک پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے واردات کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔