کراچی: فیڈرل بی ایریا میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق


کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع سلنڈر کی دکان میں سلنڈر پھٹنے کے باعث آ گ بھڑک اٹھی، آگ کے باعث دکان میں موجود دیگر سامان بھی جل گیا۔

آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے دو ٹینڈر جائے وقوعہ پہنچے۔ کچھ دیر کی کوشش کی بعد آگ پر قابو پالیا گیا، آگ بجھانے کے بعد دکان کے معائنے کے دوران جلنے والے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم فوری طور پر ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ اور ہلاک افراد کی شناخت کیلئے معلومات حاصل کی جارہی ہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں