معروف ریپر کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ بیانکا سینسوری ایک نئی فیچر فلم پر کام کر رہے ہیں، جس کا اعلان 2025 گریمی ایوارڈز میں ماڈل کی دلکش شرکت کے بعد کیا گیا۔
اتوار، 23 فروری کو Yeezy کے بانی کانیے ویسٹ نے اپنے انسٹاگرام پر بیانکا کی پہلی فلم کا ایک شاندار پوسٹر شیئر کیا۔
پوسٹر میں آسٹریلوی ماڈل ایک کنٹیمپریری ڈانس ریہرسل اسپیس میں برہنہ انداز میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کے سنہرے بال نمایاں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس فلم کی ہدایت کاری مشہور اطالوی معاصر پرفارمنس آرٹسٹ وانیسہ بیکرافٹ کر رہی ہیں، جبکہ اس کے پروڈیوسر خود کانیے ویسٹ ہیں۔
تاہم، فلم کے عنوان کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
کانیے نے اپنی پوسٹ میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:
“مجھے اپنی بیوی پر بے حد فخر ہے، جو اپنی پہلی فیچر فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، جو جاپان میں فلمائی گئی، جسے وانیسہ بیکرافٹ نے ڈائریکٹ کیا اور میں نے پروڈیوس کیا ہے۔”
جیسے ہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، مداحوں کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی۔
ایک مداح نے تبصرہ کیا:
“کانیے، یہ صحیح نہیں ہے۔”
دوسرے نے لکھا:
“بس بہت ہو گیا، مسٹر ویسٹ، آج کے لیے اور کچھ نہیں!”
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب بیانکا سینسوری نے 2025 گریمی ایوارڈز میں ایک مکمل شفاف لباس پہن کر شرکت کی، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی تھی۔