جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی طلاق پر کنگنا رناوت کا تبصرہ

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی طلاق پر کنگنا رناوت کا تبصرہ


بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی طلاق کو ایک دلچسپ موضوع قرار دیتے ہوئے اسے ایک عام بھارتی جوڑے کے ساتھ تشبیہ دی۔

اتوار کے روز، کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے سابق جوڑے پر طنز کیا۔

انہوں نے لکھا:
“جب بھی کوئی بھارتی شادیوں پر تنقید کرے تو انہیں یاد دلائیں کہ دنیا کے سب سے ذہین، خوبصورت اداکار، ہدایت کار، اور مصنف، جنہیں زمین کا سب سے پرکشش شخص کہا جاتا ہے، وہ بھی کئی شادیاں اور بچے کرنے کے بعد اب بھی ایک کامل شریک حیات کی تلاش میں ہیں۔”

“اسی طرح جینیفر لوپیز، جو ایک خودساختہ امیر اور کامیاب ترین پاپ اسٹار ہیں، وہ بھی اب تک اپنے لیے ایک بہترین ساتھی ڈھونڈ رہی ہیں۔ یہ دونوں اتنے کامل ہیں کہ کسی اور میں ان کے لیے کوئی خوبی نہیں، اس لیے کئی بار آزمانے کے بعد، بچوں اور خاندانوں کی مایوسی کے باوجود، انہوں نے پھر ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔”

کنگنا رناوت نے مزید جینیفر اور بین کی “دوہری شادی کی قسموں” پر بھی روشنی ڈالی۔

“لیکن آخری بار جب انہوں نے دوبارہ شادی کی اور دوہری قسمیں کھائیں، تو چند ماہ کے اندر ہی ایک دوسرے سے جان بچانے کے لیے الٹے قدموں بھاگ نکلے۔ یہ دونوں اپنی پچاس کی دہائی میں ہیں، پھر بھی طلاق کے بعد ایک بار پھر اپنے کامل ساتھی کی تلاش میں ہیں۔”

یاد رہے کہ بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے 2022 میں شادی کی تھی، تاہم 6 جنوری 2025 کو ان کی سرکاری طور پر طلاق ہو گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں