سیلینا گومز کی منگنی کے دوران جسٹن بیبر کا انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر بحث کا باعث

سیلینا گومز کی منگنی کے دوران جسٹن بیبر کا انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر بحث کا باعث


پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے سیلینا گومز کی منگنی کے اعلان کے فوراً بعد اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے ساتھ ایک رومانوی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو سیلینا گومز کے منگنی کے اعلان سے جوڑ کر کئی قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر کا یہ عمل سیلینا کے ذاتی لمحات کو نظرانداز کرنے یا توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہو سکتا ہے، جبکہ دوسروں نے اسے محض ایک اتفاق قرار دیا ہے۔ اس تنازعے نے پرانے وقتوں کی یادیں بھی تازہ کر دیں، جب سیلینا اور جسٹن کے تعلقات خبروں میں تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں