پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ شازل شوکت نے انسٹا کمنٹس محدود کرنے کی وجہ بتا دی۔
شازل شوکت نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز کیریئر کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔
اداکارہ کو اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنے لباس کے انتخاب پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پچھلے کچھ عرصے سے اُنہوں نے اپنے انسٹا کمنٹس کو محدود کیا ہوا ہے۔
شازل شوکت نے پوڈ کاسٹ میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 1 سال سے اپنے انسٹا کمنٹس کو محدود کیا ہوا ہے کیونکہ مجھے اپنے کام کے بارے میں کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے خود یہ بات اچھی طرح پتہ ہے کہ میں کیا کر رہی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسے لوگ جو اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں اور سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں جن پر ان کے صرف 2 یا 3 فالوورز ہوتے ہیں وہ مجھے بتائیں گے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے شاید اپنے گھروں سے نکل کر دنیا بالکل نہیں دیکھی ہے لیکن میں نے دیکھی ہے تو میں نے جتنی دنیا دیکھی ہے میں اپنے تجربے کے حساب سے کام کرتی ہوں۔