جمائمہ گولڈ اسمتھ کیپ ٹاؤن میں پہاڑی سفر کے دوران زخمی

جمائمہ گولڈ اسمتھ کیپ ٹاؤن میں پہاڑی سفر کے دوران زخمی


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ میں نیو ایئر کی تعطیلات کے دوران لائنز ہیڈ پہاڑ پر چڑھتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئیں۔

برطانوی سوشلائٹ جمائمہ نے اپنی چوٹ کی تفصیلات انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا:
“کیپ ٹاؤن میں تہواروں کے دوران چھوٹا وقفہ۔ 2025 کے اتار چڑھاؤ کو گلے لگاتے ہوئے (لائنز ہیڈ کی چوٹی پر شاندار مناظر دیکھتے ہوئے دوستوں اور خاندان کے ساتھ، اور پھر ایک گرنا اور اندھیرے میں طویل سفر)۔”

انہوں نے اپنے فالورز اور مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔ مداحوں نے ان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی اور ان کی خیریت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جمائمہ پہاڑ پر موجود مناظر سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں، جبکہ بعد کی تصاویر میں وہ اسٹریچر پر لیٹی ہوئی دکھائی دیں۔ ایک ویڈیو میں وہ مسکراتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں وہ بیساکھیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

لائنز ہیڈ جنوبی افریقہ کے خوبصورت پہاڑوں میں سے ایک ہے، جو ہائیکنگ کے شوقین افراد کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس کی بلندی 669 میٹر (2,195 فٹ) ہے۔

جمائمہ، جو ایک بین الاقوامی فلم ساز، پروڈیوسر، اور صحافی ہیں، پاکستان میں اپنی شخصیت اور کامیابیوں کی وجہ سے بے حد پسند کی جاتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں